سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ،کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 22 جولائی 2020 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) سی ٹی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گدوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انچارج ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ سی ٹی ڈی علی رضا کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر تھانہ گولیمار کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کاظم علی شاہ عرف شاہ جی،محمد ثاقب اختر ،عبیدالرحمن عرف زبیر ،عمیر عرف خلیل اورشہاب عرف چھوٹا عرف صفدر عرف کاشف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی(حافظ قاسم رشید گروپ) سے ہے، جنہوں نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی 6سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انکو ہدایات جیل سے حافظ قاسم رشید اور وسیم بارودی دیتے ہیں جن کی زیر سرپرستی کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کی 4 ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں بشمول انکے فعال ہو چکی ہیں جنکو پولیس،سیکیورٹی،اور مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا خصوصی ٹاسک دیاگیا ہے۔

بالا ملزمان سے ایک عدد ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں ممکنہ ٹارگٹ کی تفصیلات درج ہیں، جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان دہشت گردوں نے وسیم بارودی کی ہدایات پر دیگر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں سے روابط اور مزید ٹیمیں بنانے کے ٹاسک پر بھی عمل پیرا تھے۔ جنکو آنے والے وقتوں میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والیاداروں کے اہلکاروں اور مذہبی افراد کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آپس میں روابط کے لیئے فون کا استعمال نہیں کرتے ہیں.گرفتار ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف، 02 پسٹل 9mm اور 02 پسٹل 30بور بمعہ میگزین و متعدد راونڈز برآمد ہوئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہیاور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہی.ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے پولیس پارٹی کے لیئے تعریفی اسناد اور کیش انعامات کا اعلان کیا ہے۔