حج ملتوی نہ کرنا سعودی حکومت کا قابل ستائش قدم ہے ، پاک سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، شاہ سلمان بن عبد العزیز کی امت مسلمہ کیلئے خدمات قابل قدر‘ پوری قوم خادم الحرمین الشریفین کی صحت کیلئے دعا گو ہے‘حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

جمعہ 24 جولائی 2020 22:35

لاہور۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی امت مسلمہ اور انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں‘ کرونا کی وباء کے باوجود حج ملتوی نہ کرنا سعودی عرب کی حکومت کا قابل ستائش قدم ہے ، پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، پوری قوم خادم الحرمین الشریفین کی صحت اور سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کی اپیل پر پاکستان بھر میں علماء و مشائخ نے خادم الحرمین الشریفین کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کے موقع پر کہی‘پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمٰن سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالحکیم اطہر نے لاہور، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری نے اسلام آباد، مولانا نعمان حاشر ،مولانا الیاس مسلم نے راولپنڈی ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن،قاری عصمت اللہ معاویہ ، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا حبیب الرحمٰن عابد نے فیصل آباد، مولانا عبد الکریم ندیم نیخان پور ،علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف نے ملتان، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ نے مظفر گڑھ،مولانا اسعد زکریا نے کراچی، قاضی مطیع اللہ سعیدی نے گجرات ،مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی نے ساہیوال،مولانا عثمان بیگ فاروقی نے شاہکوٹ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانامحمد جابرنے ڈیرہ غازی خان، مولاناا حسان احمد حسینی نے ڈسکہ ، مولانا عبدالرئوف نے بہاولنگر ، مولانا شکیل قاسمی نے اوکاڑہ ، مولانا فہیم الحسن فاروقی نے شیخوپورہ ،مولانا محمد یاسر علوی نے سمندری، مولانا عقیل احمد نقشبندی، مولانا عبد اللہ رشیدی نے قصور ، مولانا منیب الرحمان حیدری نے نارووال، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد زبیر کھٹانہ نے گوجرانوالہ، مولانا ابو بکر حمزہ نے چکوال، مولانا سعد اللہ لدھیانوی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا قاری وقاص سلیمی نے گوجرہ، مفتی محمد عمر فاروق نے خانیوال ، مولانا تنویر احمد نے بہاولپور ،مولانا کلیم اللہ معاویہ نے ننکانہ ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی نے تلہ گنگ، مولانا عزیز اکبر قاسمی نے راجن پورمیںجمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا بنیادی رکن ہے ، کرونا کی وباء کی وجہ سے حج پر نہ جانے والے حجاج اللہ کریم کے ہاں اجر کے مستحق ہوں گے‘انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں حج ملتوی نہ کر کے امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر حج ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار سعودی عرب کی قیادت کو حاصل ہے لیکن سعودی عرب کی قیادت نے حج کو محدود کر کے لبیک اللھم لبیک کی صدائوں کو بلند کرنے کا عزم کیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز امت مسلمہ کے قائد ہیں ان کی اسلام اور مسلمانوں اور انسانیت کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔

آج امت مسلمہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی کامل صحت کیلئے دعا گو ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مکمل صحت عطا فرمائیں تا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کر سکیں۔