پاکستان میں 2 لاکھ 36ہزار596 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوگئے

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 29ہزار 504 رہ گئی، تازہ ترین اعداد و شمار جاری

ہفتہ 25 جولائی 2020 11:33

پاکستان میں 2 لاکھ 36ہزار596 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، 2 لاکھ 36ہزار596کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 29ہزار 504کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار630ٹیسٹ کیے جن میں 1487نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 24کورونا مریض انتقال کر گئے،ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 787ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 11812، پنجاب کی7218، کے پی کے کی1772، اسلام آباد کے 2171، بلوچستان کی187، گلگت بلتستان کے 90اور آزاد کشمیر کے 380ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہی 242مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ71ہزار 887ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2287کورونا مریض زیر علاج ہیں۔