Gکلبھوشن یادیو کو بار بار قونصلر رسائی اورآرڈیننس سے حکمران نے کشمیریوں اورشہداء کی لہو اور سلگتے ہوئے زخموں پرنمک چھڑکایا ،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

ہفتہ 25 جولائی 2020 23:05

7 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ صوبائی کنوینئرمفتی شفیع الدین‘ ڈپٹی کنوینئرحاجی عبیداللہ حقانی ‘ معاون کنوینئرحاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو بار بار قونصلر رسائی اورآرڈیننس سے حکمران نے کشیمریوں اورشہداء کی لہو اور سلگتے ہوئے زخموں پرنمک چھڑکایا حکمران کی عیاری قوم اورکشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ان حکمرانوں کی اسلامی غیرت و حمیت ختم ہو چکی ہے اقتدار اور دولت کے نشے میں ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچایا دیا ہے اورغلامانہ پالیسیوں سے قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑاہوا ہے ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کو سال میں دو بار کونسلر رسائی تک دے رہے ہیں اور اپنے شہری جو نہ کسی دہشت گرد حملے میں ملوث ہے اورنہ ملک سے غداری کی ہے اور ان کی رہائی کے لیے تو آئین میں کوئی نہیں ملک کے شہری کسی انسانی ہمدردی‘ سلوک کے مستحق نہیں ہیں بلکہ آئینی حق تک نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آہ وبکاحکمرانوں کوسنائی نہیں دیرہی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے اعتراف کرنے کی باوجود اس کو سزا دینے کے بجائے حکومت مہربان بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاگل پن اور انتہاء پسند انہ پالیسیوں سے خطہ کا امن تباہی کے دہانے پر پہنچاچکا ہے لیکن عالمی قوتیں خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں۔