حوا کی بیٹی انصاف کے لیے درد بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبو

شیخوپورہ میں با اثر پیر کا بیٹا شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

بدھ 29 جولائی 2020 12:43

حوا کی بیٹی انصاف کے لیے درد بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبو
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) حوا کی بیٹی انصاف کے لیے درد بدر ٹھوکریں کھانے پے مجبور، بااثر پیر کے بیٹے نے شادی کا جھانسہ دے کرکئی ماہ تک زیادتی کرتا رہا ،میڈیکل میں ثابت ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ رنجیت کے رہنے والی حوا کی بیٹی انصاف کے لیے درد بدر ٹھوکریں کھانے پے مجبوربااثر پیر کے بیٹے نے شادی کا جھانسہ دے کرکئی ماہ تک متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور جب حوا کی بیٹی نے شادی کیلیے کہا تو بلیک میلنگ پے اتر آیا اور جان سے مارنے کی دھکمیاں دیتا رہا۔

جب حوا کی بے سہارا بیٹی نے مقامی پولیس اسٹیسن میں درخواست دی اور میڈیکل میں ثابت ہونے کے باوجود مقامی پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی پی او شیخوپورہ اور ائی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میری جان کو تحفظ دیا جائے اور کارروائی کرکے مجھے انصاف دیا جائے۔