غیر قانونی منڈی نہ ہٹانے پر درخواستگزار کو ڈی ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا حکم

بدھ 29 جولائی 2020 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بھی غیر قانونی منڈی نہ ہٹانے پر درخواستگزار کو ڈی ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں لیاری میں بکرا پیڑی اور مویشی منڈی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ادارے کیا کررہے ہیں ہر سال غیر قانونی منڈیوں کے مسائل سامنے آتے ہیں کیا اب عید کے بعد غیر قانونی منڈیاں ختم کریں گی جس پر وکیل ڈی ایم سی نے موقف اختیار کیا کے ہم نے پولیس اور دیگر اداروں کو منڈیوں ختم کرنے کے لئے خطوط لکھے ہیں مویشی منڈی والے خطرناک لوگ ہیں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے سرکاری وکیل کے جواب پر عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کے کیا سارا سال خطو وکتابت میں گزر جائے گا،جبکہ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے ڈی ایم سی نے موشی منڈی کے لئے خود این او سی جاری کیا جس پر ڈی ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے این او سی جاری نہیں کیا کاپی فراہم کریں تصدیق کریں گے،عدالتی حکم کے باوجود مویشی منڈی نہ ہٹانے پر عدالت کے ایم سی ،ڈی ایم سی اور متعلقہ اداروں پر سخت برہمی کرتے ریمارکس دیئے کے متعلقہ ادارے خوف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہیہیں ہم انکو نہیں چھوڑیں گے عدالت نے درخواستگزار کو متعلقہ اداروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا