حکومت کا بلوچستان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

نولنگ ڈیم بلوچستان کے ضلع جھلس مگسی میں دریائے مولا پر تعمیر کیا جائے گا، ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے 28 ارب روپے مختلف کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2020 20:34

حکومت کا بلوچستان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑا ڈیم تعمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2020ء) حکومت کا بلوچستان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ، نولنگ ڈیم بلوچستان کے ضلع جھلس مگسی میں دریائے مولا پر تعمیر کیا جائے گا، ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے 28 ارب روپے مختلف کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سستی بجلی کی پیداوار اور پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بدھ کے روز ایک اور ڈیم منصوبے کے آغاز کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ضلع جھلس مگسی میں نولنگ نامی ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے بلوچستان میں پانی کے مسائل کافی حد تک ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

نولنگ ڈیم ضلع جھلس مگسی میں درائے مولا پر تعمیر کیا جائے گا۔

اس ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے 28 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز جلد ہو جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں نہری نظام کی بہتری کیلئے بھی کئی منصوبے شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں کئی ڈیم منصوبے شروع کیے ہیں، تاکہ سستی بجلی کی پیداوار کیساتھ پانی کی کمی کے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے۔ حکومت کی جانب سے بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور ایسے دیگر منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔