میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،طالبات بازی لے گئیں،سائنس میں نازیہ جہان جبکہ آرٹس گروپ میں ساجدہ بتول کی پہلی پوزیشن

جمعرات 30 جولائی 2020 23:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے میٹرک 2020کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ امتحانات میں طالبات نے میدان مارلیا۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کیا۔ نتائج کے مطابق جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 90.66فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں ڈائمنٹ جوبلی ہائی سکول محمد آباد دنیور گلگت کی طالبہ نازیہ جہان دخترمحمد عظیم نی1100میں سی976نمبر لے کر پہلی،ڈائمنٹ جوبلی ماڈل ہائی سکول سونیکوٹ گلگت کی طالبہ انیلہ عیسیٰ دختر محمد عیسیٰ نے 970نمبر لے کر دوسری،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھلت نگر کی طالبہ ناہید اسماعیل دختر محمد اسماعیل نی946نمبرلے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیے۔

(جاری ہے)

جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندس سکردو کی طالبہ ساجدہ بتول بنت قاسم نے 1100میں سی909نمبر لے کر پہلی،بوائز ہائی سکول چوریٹ استورکی طالبہ شبنم بنت خان شیرین نے 861نمبر لے کر دوسری،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2گلگت کی طالبہ اقرائ جاویدبنت جاویداقبال نے 848نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 10290طلبا شریک ہوئے، جن میں 9329طلبا پاس ہوئے جبکہ961 طلباسے بعد میں خصوصی امتحان لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :