Live Updates

لوگ اکٹھے کرنے میں مریم نواز کی شہبازشریف سے زیادہ صلاحیت ہے

ن لیگ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے لیڈر کا تعین نہ کر لے کہ ان کی پارٹی چلا کون رہا ہے، فواد چوہدری

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 31 جولائی 2020 11:24

لوگ اکٹھے کرنے میں مریم نواز کی شہبازشریف سے زیادہ صلاحیت ہے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی 2020ء) لوگ اکٹھے کرنے میں مریم نواز کی شہبازشریف سے زیادہ صلاحیت ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنفید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ لوگ کس طرح اکٹھے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے لیڈر کا تعین نہ کر لے کہ ان کی پارٹی چلا کون رہا ہے۔

لوگ اکٹھے کرنے میں مریم نواز کی شہبازشریف سے زیادہ صلاحیت ہے۔
پییلز پارٹی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو لاہور میں آ کر ایک شادی ہال میں بھی جلسہ کریں تو وہ بھی پورا کرنا مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن تحریک چلانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں پر انحصار کر رہی ہے، اسی سے اندازہ لگا لیں گے اپوزیشن کہاں کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہ ہم آدھے راستے میں پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت گر جائے گی، اپوزیشن کو عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے کسی دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اسٹریٹجی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہوگی، عمران خان کی دھرنے میں عوام نہیں ہوتے تھے، آج ساری عوام ایک پیج پر ہے۔

اس ملاقات میں میں، عوامی مسائل، سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، عوام کا جینا اجیرن ہوگیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اسٹریٹجی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بہت مشکور ہوں، مجھے ملاقات کی دعوت دی، چائے بھی پلائی،کورونا کی صورتحال اب بہتری کی جانب سے گامزن ہے، لیکن عمران خان کی حکومت عوام کی صحت اور زندگیوں ، معیشت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات