گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 افراد کے کورونا ٹیسٹس مثبت آئے، ملک بھر میں کورونا کے پازیٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 27 افراد جاں بحق ہوئے ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں، پورے ملک میں کورونا مریضوں کیلئے مختص شدہ ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 210 کورونا کے مریض ہیں، این سی او سی رپورٹ

جمعہ 31 جولائی 2020 21:33

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 افراد کے کورونا ٹیسٹس مثبت آئے، ملک بھر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 افراد کے کورونا ٹیسٹس مثبت آئے، ملک بھر میں کورونا کے پازیٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران27 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 23 افراد ہسپتالوں میں 4 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔

پورے ملک میں کورونا مریضوں کیلئے مختص شدہ ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 210 کورونا کے مریض ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 507 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 842، پنجاب میں 5 ہزار 301، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 633، اسلام آباد میں ایک ہزار 724، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 103، آزاد کشمیر میں 409 ٹیسٹس کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے 2 لاکھ 47 ہزار 177 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 305 کورونا کے مریض ہیں جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 958، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550 کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 5 ہزار 951 اموات ہوئیں جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 209 اموات ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 3 اموات گھروں میں قرنطینہ کے دوران ہوئیں۔پنجاب میں 2 ہزار 140 اموات ہوئیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 194 کل اموات ہوئیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں اس وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسلام آباد میں کل 165 اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں 136 افراد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 53، آزاد کشمیر میں اب تک 54 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے۔ ملک میں کورونا کے مریضوں کیلئے قائم 734 ہسپتالوں میں ایک ہزار 771 مریض داخل ہیں۔