ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا

جمعہ 31 جولائی 2020 23:08

ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کم ہو گئی ہے اور یہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں اور ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو بلیک میل کرنے والے بری طرح سے بے نقاب ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر خود کو ایک حقیقی رہنما ثابت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :