معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر پولیس کا حملہ

ایس ایچ اور ساتھی اہلکاروں نے معروف صحافی کو کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 31 جولائی 2020 21:42

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر پولیس کا حملہ
حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31جولائی2020ء) : معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر پولیس کا حملہ ، پولیس اہلکاروں کی معروف صحافی کو کمرے میں بند کرنے کی کوشش، تشدد کا نشانہ بناڈالا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے مینکارہ کے ایس ایچ اور اور ان کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر اقرار الحسن سید کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اقرارالحسن نے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ رشوت خور پولیس اہلکاروں کے خلاف پروگرام کر رہے تھے۔ اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار علاقے میں گٹکے کے کاروبار کی سرپرستی کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے لوگوں کو گٹکے کا تاجر بنا کر پولیس اہلکاروں کے پاس بھیجا جنہوں نے پولیس اہلکاروں سے ڈیل کی اور معاملہ یہ طے پایا کہ پولیس کے علاقے میں سے ایک ٹن گٹکا لے جانے کا 50ہزار روپیہ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

اقرار الحسن کی ٹیم کے رکن نے پولیس اہلکاروں کو پیسے دیے اور مہینے کی ڈیل کر کے کئی لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ اس دوران ٹیم کا رکن اہلکاروں کی خفیہ ویڈیو بھی بناتا رہا۔ اقرار الحسن نے جب ایس ایچ او کو وہ ویڈیوز دکھائیں تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔ اہلکاروں نے صحافی کو کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکار اقرارالحسن کو دھکے دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار نے ان کے منہ پر تھپڑ بھی مارے۔ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ جب ان کے پاس کرپشن چھپانے کا کوئی جواز نہ بجا تو یہ پولیس اہلکار بدتہذیبی اور مارپیٹ پر اتر آئیں‌، تشدد کریں‌ اور طاقت کا استعمال کریں. اقرارالحسن نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی پوری ویڈیو اور پروگرام نشر کریں گے جس میں گٹکے کے کاروبار کی سرپرستی کرنے والے تمام افراد کے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔