اپوزیشن میں حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2020 00:30

اپوزیشن میں حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف حکومت کے خلاف کسی مہم کی حمایت نہیں کریں گے جبکہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قوم کو لیڈ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مافیا بہت مضبوط ہے اور وزیراعظم عمران خان واحد امید ہیں جو مافیا کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیانتدار، مخلص اور پرعزم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی روح ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ہر رکن مختلف امور پر اپنی رائے دیتا ہے اور وزیراعظم ہر رکن کی بات کھلے دل سے سنتے ہیں۔