سرگودھا سمیت مختلف حادثات واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاںبحق اور چار شدید زخمی ہو گئے

پیر 3 اگست 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) سرگودھا سمیت مختلف حادثات واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاںبحق اور چار شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ استقلال آباد کالونی میں اسلام پورہ کے موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد جمیل نے فائرنگ کر کے محمد اکرم کو قتل کر دیا اور موٹرسائیکل پھینک کر مسجد میں چھپ کر دوسرے راستے فرار ہو گیا۔

مقتول اور ملزم ماموں بھانجا اور گواہی دینے رنجش بتلائی جا رہی ہے۔سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ مٹیلا میں 2 موٹر سا ئیکلوں کے درمیان اگلا ٹائر پھٹ جانے کے باعث تصادم میں موٹرسائیکل سوار دونوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔یجوھرآباد کے علاقہ نسیم کالونی گلی 7میں شادی شدہ 24 سالہ خاتون راحیلہ کی چھت سے لٹکتی نعش پولیس نے خودکشی یا قتل پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

وادی سون نوشہرہ کیگاوں سرکی میں26سالہ محمد عدیل روشنال اعوان کودیرینہ رنجش پراپنیرشتہ دارنعیم وغیرہ نیچاقوئوں کیوارکرکیقتل کردیا اور فرار ہو گے۔یسرگودھاخوشاب روڈ جھال چکیاں حاجی کالونی کیقریب ایمبولینس اورکار کے تصادم باپ جان بحق اوربیٹازخمی ہو گیا۔یجوھرآباد سے لنگروالاپل کیقریب رکشہ اورموٹرسائیکل کے تصادم میں محب پور کا 17سالہ محمدارسلان جاںبحق ھوگیا۔ایک اور حادثہ میں تین موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس واقعات میں مصروف تفتیش ہے۔