نیب کراچی نے حکومت سندھ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو،پاکستان سٹیل ملز اور پی ایچ اے معمار کے متاثرین سمیت دیگر متاثرین میں 207.11 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے

منگل 4 اگست 2020 14:46

نیب کراچی نے حکومت سندھ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو،پاکستان سٹیل ملز اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) نیب کراچی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین میں 207.11 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے ہیں۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب نیب کراچی کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی) نے حکومت سندھ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو،پاکستان سٹیل ملز اور پی ایچ اے معمار کے متاثرین سمیت دیگر متاثرین میں 207.110 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے ہیں۔

69.266 ملین روپے کا چیک چیف سیکرٹری سندھ کے نمائندے کے حوالے کیا گیا۔ نیب آ رڈیننس 1999ء کے تحت پلی بارگین کے ذریعے بدعنوان عناصر سے مختلف محکموں کی رقم وصول کی گئی۔ چیئرمین بورڈ آف ریونیو کے نمائندے کے حوالے 134.339 ملین روپے کا چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کراچی کی انویسٹیگیشن کے دوران 5ملزمان نے محکمہ کسٹم کے افسران کی ملی بھگت سے لوہے اور سٹیل کی اشیاء کی خریداری سکریپ کی شکل میں خریدنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان نے پلی بارگین کی۔اور لوٹی گئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی۔ 3.248 ملین روپے کا چیک چیف ایگزیکٹو آ فیسر سٹیل مل کے نمائندے کے حوالے کیا گیا۔ یہ ریکوری نیب ریفرنس نمبر 21/2012 میں کی گئی جوکہ نیب کراچی نے سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز دیگر افسران اور تین ٹھیکے داروں کے خلاف دائر کیا۔ ملزمان نے 2008-09ء میں 19 کنٹین کے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔

ایک ٹھیکے دار نے پلی بارگین کی جبکہ دیگر دو ٹھیکے داروں اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس احتساب عدالت کراچی میں زیر سماعت ہے۔0.296 ملین روپے کا چیک پی ایچ اے معمار ہاؤسنگ سروسز کے متاثرین کے حوالے کیا گیا۔ معمار ہاؤسنگ سروسز کے خلاف وزارت ہاوسنگ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے مقررہ وقت میں فلیٹ تعمیر کر عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مارکی ہے۔

انکوائری کے بعد چئیر مین معمار ہاؤسنگ سروسز سے غیر قانونی طور پر لوٹی گئی رقم 37.2 ملین 62 متاثرین میں تقسیم کی گئی جبکہ 182 فلیٹ پوری رقم جمع کرانے والے الاٹیز کے حوالے کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی) نے کہا کہ نیب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے بدعنوانی کے خاتمہ کے عزم اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کراچی کرپشن فری پاکستان کیلئے میرٹ، قانون اور پروفیشنلزم کے مطابق جوش و جذبہ سے کام کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے حکومت سندھ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان سٹیل ملز اور پی ایچ اے معمار کے متاثرین سمیت دیگر متاثرین میں 207.110 ملین روپے واپس کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی) کی سربراہی میں نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔