خانیوال، مختلف واقعا ت میں دوافراد قتل

منگل 4 اگست 2020 18:43

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) دو الگ الگ واقعا ت میں دوافراد قتل،چوپڑہٹہ میں 60سالہ شخص نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل،حویلی کورنگا میں زمین کے تنازعہ پر 24سالہ نوجوان چچازاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نواحی ظفر روڈ نزد بھٹہ پٹھانہ کے رہائشی 55سالہ محمد نوا ز کا در میانی شب نامعلوم افراد نے گلا کاٹ ڈالا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

قتل کا دوسراافسوسناک واقعہ نواحی اڈا جڑالہ حویلی کورنگا میں ہوا جہاں زمین کے تنازع اور فصلوں کو پانی لگانے کے دوران چچازاد بھائیوں محمد رمضان اور راشدپسران نے سوٹوں کے پیدر پے وار کر کے اپنے 25سالہ نو جوان کزن محمد کاشف کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور فرار ہو گئے۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی نو شیروان علی خان چانڈیو پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئے، سرا ئے سدھو اور حویلی کورنگا پولیس نے مقتولین کے نعشیں قبضہ میں لے کارروائی شروع کردی ۔