دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں بھارت کے زیر تسلط آزادجموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بربریت کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکے گی‘وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا بیان

جمعرات 6 اگست 2020 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں بھارت کے زیر تسلط آزادجموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بربریت کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی مرکزی ریلی پر ہونیو الے دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد اس کے جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانا ہے لیکن بھارت کی یہ حرکت ہمیں بھارتی زیر تسلط آزاد جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے ۔