ْوزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 7 اگست 2020 15:28

ْوزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار پر شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں، نیب کی جاری چارج شیٹ میں عثمان بزدار کو نیب نے طلب کیا ہے،عثمان بزدار پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں اس لئے مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اپنے اوپر لگنے والے کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات کا حساب دیں۔