سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتہ کیلئے ججز کا روسٹر جاری

ہفتہ 8 اگست 2020 15:36

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتہ کیلئے ججز کا روسٹر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتہ کے لئے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو 10 اگست سے 13اگست تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی جانب سے سماعت کیلئے مقرر ہونے والے کیسز سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔