پنجاب اسمبلی: مسجد وزیر خان کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیخلاف قرار داد جمع

ہفتہ 8 اگست 2020 22:07

پنجاب اسمبلی: مسجد وزیر خان کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسجد وزیر خان فلم کی شوٹنگ کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف نے چند پیسوں کی خاطر تاریخی مسجد میںفلم ’’قبول ‘‘ کی شوٹنگ کرنے کی اجازت دی۔فلم کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔مساجد میں گانا بجانا اور موسیقی ناقابل برداشت ہے۔پنجاب کا یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینے والے افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔فلم ڈائریکٹر اور مسجد کا تقدس پامال کرنے والے فلم کے دیگر اداکاروں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔یہ ایوان ہرگز مساجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔