مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ حکومت کے خلاف سازش ہو سکتی ہے،
معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، نیب کے قوانین میں ترامیم وقت کی ضرورت ہے، نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اپوزیشن کی تجاویز قابل قبول نہیں ہیں، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سید علی ظفر کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
منگل 11 اگست 2020 23:05
(جاری ہے)
بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ نیب سابقہ حکومتوں کی طرف سے بنائے گئے قوانین کے تحت بدعنوان عناصر کے خلاف آزادانہ طور پر تحقیقات کر رہا ہے اور موجودہ حکومت کی اس کے کاموں پر کوئی مداخلت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین میں خامیاں ہیں، اس ادارے کی خوداحتسابی کا کوئی نظام نہیں ہے اور نیب ایسے کیسز کی بھی تحقیقات شروع کر دیتا ہے جو اس کے دائرہ کار میں نہیں ہوتے، ماضی کے تجربات کی روشنی میں اس کے قانون میں ترامیم وقت کی ضرورت ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نیب کے قوانین میں مزید بہتری کیلئے سنجیدہ ہے اور اس نے آرڈیننس لانے کا اقدام بھی اٹھایا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ دیا، اپوزیشن جماعتوں نے نیب قوانین میں ترامیم کیلئے جو تجاویز دی ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں، اگر اپوزیشن کی تجاویز مان لیں تو یہ احتساب کا ادارہ بے اختیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے بڑے مسائل ہیں، راتوں رات حل نہیں ہو سکتے، کے الیکٹرک کو خود بھی اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بھی کے الیکٹرک کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاہم اس میں وقت لگے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہوئی ہیں کیسز ابھی ختم نہیں ہوئے، انہیں پریس کانفرنسز کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.