یوم آ زا دی ہمیں یا د دلاتا ہے کس طرح ہما رے بز ر گوں نے اتحا د کی طا قت سے اپنا الگ ملک حا صل کیا،کیپٹن(ر)محمد محمود

یوم آزا دی کی تقریبات میں اقلیتی برا دری سے تعلق ر کھنے والے پا کستانیوں کو خصوصی طو رپر شامل کیا جائیگا، کمشنر را ولپنڈی

بدھ 12 اگست 2020 19:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود نے کہا ہے کہ اس با ر چو دہ اگست یوم آزا دی پا کستان کو بھر پور جوش و جذ بے کے ساتھ مناتے ہو ئے اقلیتی برا دری سے تعلق ر کھنے والے پا کستانیوں کو خصوصی طو رپر ان تقریبات میں شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یو م آ زا دی ہمیں یا د دلاتا ہے کہ کس طرح ہما رے بز ر گوں نے اتحا د کی طا قت سے اپنا الگ ملک حا صل کیا۔

اسی یا دکو تا زہ کر تے ہو ئے تمام مسا لک سے تعلق ر کھنے والے افراد، ٹرا نس جینڈر کمیو نٹی اور معذور افراد کو با لخصوصاپنی خو شیوں میں شر یک کر کے اقوام عالم کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان قو م آج بھی اسی طرح متحد ہے اور اتحا دکی طا قت سے ہر قسم کی مشکل سے نبرد آزماہو نے کے لئے تیا ر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہد ایت کی کہ یوم آزا دی کے حوالے سے تمام تر تیا ریاں جلد از جلد مکمل کی جائیںاور چو دہ اگست کی منا سبت سے سجا وٹ اور اور لا ئیٹننگ کا خصو صی انتظام کیا جائے نیز اس دن کو شجر کا ری مہم سے لنک کرتے ہو ئے آزاد پا کستان کو سرسبز پا کستان میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کر یں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنرآفس را ولپنڈی میں چو دہ اگست کے حو الے سے منعقدہ تقریبات کے جا ئز ہ اجلا س کی صد ارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میںڈ پٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) انورا لحق ، ایڈیشنل کمشنر( کو ا ر ڈ ینیشن )سیف انور جپہ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان،ڈا ئر یکٹر جنرل پی ایچ اے شفقت رضا ،چیف آ فیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن،خوا جہ عمران، چیف ایگز یکٹو آ فیسر ڈ سٹر کٹ ایجو کیشن اتھار ٹی،و قار احمد ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی آ رٹس کو نسل، ایڈ یشنل سی ای او را ولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، ایڈ یشنل سی ای او چکلالہ کنٹو نمنٹ بورڈ،ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر نے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم و ڈپٹی کمشنر چکوال نے و یڈ یو لنک کے ذ ر یعے اجلاس میں شر کت کر تے ہو ئے اپنے اضلا ع میں کی جا نے والی تیا ر یوںکے متعلق بریفنگ دی۔

کمشنر را ولپنڈی نے مز ید کہا کہ تقر یبات کے انعقا دکے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کی حفا ظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکیو رٹی کا فول پروف انتظام کیا جائے۔ نیز پی ایچ اے کی جا نب سے پا ر کس کی سجا وٹ کے ساتھ ساتھ کیمپ لگا کرگز ر نے والے شہر یوں سے پو دے لگا کر شجر کا ری مہم میں حصہ ڈالنے کی استدعا کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس بار سب سے ز یا دہ اہم کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد ہے جس کے لئے لو گوں میں شعو ر و آ گا ہی پیدا کر نا ہے کہ اپنے اور اپنے پیا روں کی حفاظت کے لئے تما م احتیا طی تدابیر کواپنائیں اور حکو متی ایس او پیز پر عمل کر یں کیو نکہ کورو نا وا ئر س کا خطر ہ ابھی پو ری طر ح ٹلا نہیں ہے اورخوا نحوا ستہ ہما ری بے احتیا طی دوبارہ سے اس وا ئر سکو یہا ں پا ئو ں پھیلا نے کا مو قع دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :