راوی ٹائون کا رہائشی پولیو سے متاثرہ 14سالہ لڑکا میو ہسپتال میں دم توڑ گیا

لڑکے کانچلا دھڑ اور ٹانگیں متاثر ہوئیں/14ماہ کی ایک اور بچی کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے

ہفتہ 15 اگست 2020 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ راوی ٹائون کا رہائشی پولیو سے متاثرہ 14سالہ لڑکا میو ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ14ماہ کی ایک اور بچی کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے قومی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ راوی ٹائون کی یونین کونسل 30کے رہائشی 14سالہ طلحہ کوپولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ۔ پولیو کے حملے میں طلحہ کا نچلا دھڑ اور ٹانگیں متاثر تھیں۔حالت میں بہتری نہ آنے پر اسے میو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا مگر وہ دم توڑ گیا ۔ رواں سال پولیو سے متاثرہ تین بچوں کی اموات ہو چکی ہیں جن میں سے دو کا تعلق لاہور سے ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 14ماہ کی ایک بچی کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :