کیمپ جیل میں کورونا وائرس کی سمارٹ سیپملنگ ، دو قیدی رپورٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال منتقل

ہفتہ 15 اگست 2020 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) کیمپ جیل میں کورونا وائرس کی سمارٹ سیمپلنگ کے دوران دو قیدیوں کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ایک نیب اورایک ایف آئی کا قیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سمارٹ سیمپلنگ کی گئی جس میں دو قیدیوں کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے قریب رہنے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں قیدی ٹرائل کورٹ میں پیش ہو رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :