
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 435 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی، مرنے والوں کی گنتی 367 تک جا پہنچی
محمد عرفان
بدھ 19 اگست 2020
16:20

(جاری ہے)
اسی طرح اب تک مملکت میں کورونا کے58,022 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کے مزید72 ہزار ٹیسٹ لیے گئے۔
اب تک مجموعی طور پر58 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں، جن کا تعلق مختلف علاقوں اور پیشوں سے ہے۔ واضح رہے کہ اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔وزارت کے مطابق دو قسم کے افراد گھریلو قرنطینہ اختیار کریں گے، پہلے تو وہ لوگ جن کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باعث وہ مصدقہ مریض بن چکے ہوں، جبکہ جو افراد کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں سے رابطے میں رہے ہوں گے، انہیں بھی خود کو اور اس بارے میں محکمہ صحت کا بھی آگاہ کرنا ہو گا۔ ان افراد کو اس وقت تک گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، جب تک ان کے ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آئیں گے۔گھروں پر قرنطینہ اختیار کرنے والوں کو الیکٹرانک بریسلیٹ پہننی ہو گی، جو محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ حکام کو کسی شخص کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فوری پتا چل جائے۔ اس کے علاوہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں الحوسن ایپ بھی سمارٹ فونز پر ڈاوٴن لوڈ کرنا ہو گی اور اس پر اپنی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ، نیتن یاہو کا وفد کو دوحہ بھیجنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے
-
پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا
-
ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ
-
جنگی سازوسامان کا اتنا اچھا استعمال شاید چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا ، سابق بھارتی جنرل
-
متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی تیزرفتاری پر جھگڑا، 3 خواتین سر عام قتل
-
پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، ششی تھرور
-
جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ
-
انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
-
امریکی صدرکا یوکرین کو ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویزمان لینے کا مشورہ
-
ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.