متحدہ امارات نے اسرائیل سے معاہدہ کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی،زاہد اعوان

بدھ 19 اگست 2020 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2020ء) سینئر سیاستدان اور بزنس مین زاہد اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ امارات نے اسرائیل سے معاہدہ کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ، اٴْن کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اہل فلسطین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل سے معاہدہ کر کے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ کراکے ٹرمپ امریکا میں الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلاکر یہ معاہدہ ختم کرنا چاہیے، متحدہ عرب امارات معاہدے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا اور ہمیشہ اہل فلسطین کا ساتھ دیا۔

زاہد اعوان نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا اہل فلسطین کے ساتھ ہے، پورا پاکستان کشمیر اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہا ہے اور ان کی جدوجہد میں ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا ، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے معاہدہ کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔#