انسدادِ تمباکو ایکٹ سے نوجوان نسل کو تمباکو نوشی جیسے موضی مرض سے بچایا جا سکتاہے، فیلڈ منیجر سپارک

منگل 25 اگست 2020 17:28

ملتان ۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) فیلڈ مینیجر سپارک ملتان نعیم احمدنے کہا ہے کہ انسدادِ تمباکو ایکٹ کو ملتان میں لاگو کر کے نوجوان نسل کو تمباکو نوشی جیسی موضی مرض سے بچایا جا سکتاہے۔ نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے ہر فرد ا پنا کردار ادا کرے۔ جس کے بعد ہماری آنے والی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت کا خاص خیال رکھیں۔ تمباکو نوشی کے قوانین کے مطابق پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کے استعمال پر پابندی، کھلا سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے قریب تمباکو نوشی کی خرید وفروخت پر پابندی و دیگر تمباکو نوشی سے متعلق امور کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ٹاسک فورس کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان،’’نان سموکنگ آرڈینینس 2002‘‘، کے مطابق پبلک مقامات، تعلیمی ادارے میں تمباکو نوشی اور خرید و فروخت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کم از کم 3ماہ کی قید،1 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوںسزائیں ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر تمباکو فروش کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے احاطے میں 18 سال سے کم عمرشخص کے ذر یعے تمباکوکی مصنوعات بیچنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اورنہ ہی 18 سال سے کم عمر کے لوگ تمباکو کی مصنوعات کی فروخت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :