نواب اکبر بگٹی محب وطن پاکستانی تھے ،مسلم لیگ(ن)

بدھ 26 اگست 2020 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2020ء) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،نثار اچکزئی،طارق گل ،صادق آغا،نصیب اللہ،دین محمد،نظام خان،عبدالصمد چوہدری بابر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں نواب بگٹی کے 14ویں برسی پر عقیدت کے پھول پیش کرتے ہوئے نواب اکبر بگٹی تاریخ ساز شخصیت کے مالک اور ایک سچے محب وطن پاکستانی تھے ان کی شہادت سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو کہ شاہد صدیوں بعد بھی پر نہیں ہوسکیں نواب اخبر خان بگٹی نے ہمیشہ اتحاد اتفاق کا درس دیا تھا وہ ہر قسم کے لسانی نسلی مذہبی نفرتوں کے خلاف تھے انہوں نے 1999میں بلدیاتی الیکشن میں جمہوری وطن پارٹی کے دو کونسلوں کے ووٹ مقبول لہڑ ی کے مقابلے میں مجھے دیں جس سے ظاہر ہے کہ وہ کسی قسم کے لسانی نفرتوں کے خلاف تھے انہوں نے خدائے نور ،انور درانی جو کہ پشتون تھے سینیٹر اپنے جماعت کے بلوچ ایم پی ایز کے ووٹوں سے بنا یا کوئی اور جماعت یہ ثٓبت نہیں کرسکتی ہے نواب صاحب افسانوی شخصیت کے مالک بن چکے ہیں اللہ پاک ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔