سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 12 ستمبر سے شروع ہو گی

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور تقویت الایمان سکول کے تعاون سے سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 12 ستمبر سے یونین کلب کراچی میں شروع ہو گی، گذشتہ روز سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر۔17، انڈر۔15، انڈر۔13، انڈر۔11، انڈر۔9 اور انڈر۔7 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں خصوصی طور پر سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن 10 ستمبر تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :