پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی

سابق آف سپنر نے معاہدہ کرتے وقت آگاہ کیا تھا کہ وہ یوٹیوب چینل چلاتے ہیں ،انہیں پاکستان کرکٹ سے ہٹ کر مثبت مواد اپ لوڈ کرنیکی اجازت دی: ترجمان پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 ستمبر 2020 15:12

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے منع کرنے کے بعد 43 سالہ ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے کی اجازت دیدی، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق نے اجازت لے کر یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی، ثقلین مشتاق نے معاہدہ کرتے وقت آگاہ کیا تھا کہ وہ یوٹیوب چینل چلاتے ہیں ، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ سے ہٹ کر مثبت مواد اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا تھا،پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روکتے ہوئے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کوچز یوٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے اور کسی کو بھی انٹرویو دینے کیلئے بھی پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پالیسی کےخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔