دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ61 لاکھ ہوگئی، 8 لاکھ 67 ہزار ہلاکتیں، امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز، ایک لاکھ 90 ہزار افراد ہلاک، برازیل میں متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ گئی، ایک لاکھ 24 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں متاثرین کی تعداد 38 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی

جمعرات 3 ستمبر 2020 12:19

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ61 لاکھ ہوگئی، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ61 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ67ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد26184200 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 867370 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد6868724 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد62 لاکھ90 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 90 ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2553741ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پرایک لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد6290737 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ35 لاکھ 47 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ24 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 4001422ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی6 لاکھ 67 ہزار فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی مصدقہ تعدادایک لاکھ24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک32 لاکھ 10ہزارکورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کا دوسرا ملک ہے۔

برازیل کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔ ادھر بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار کورونا وائرس کے 83 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 3853406جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سی67486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 70 ہزارسے زائد افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔