محکمہ کھیل کی جانب سے ٹینس کوچ کی جاب کی پیشکش کی تو شارجہ کلب کو ہمیشہ کے لئے خیبرباد کہوں گا،ثناء اللہ

خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر سہولیات کیساتھ ان کی بہتر نشونماء کی جائے تو یہ اگے جا کر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں

ہفتہ 5 ستمبر 2020 22:23

محکمہ کھیل کی جانب سے ٹینس کوچ کی جاب کی پیشکش کی تو شارجہ کلب کو ہمیشہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے ٹینس کے سابق چیمپئن اور شارجہ میں کوچ کی خدمات سرانجام دینے والے ثناء اللہ نے خیبر پختونخوا ٹینس ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ ٹرینگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جس سے جونئیر لیول کے کھلاڑیوں کو سیکھنے کاشاندارموقع ملااوران کی صلاحیتوںمیں حددرجہ اضافہ بھی ہواکیمپ وکوچنگ کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ نے کہا کہ ٹینس میرا جنون ہے، کوچنگ کا راستہ اختیار کرکے ٹینس کی خدمت کرنا چاہتاہوں ، اس لیے ٹینس کی تربیتی کیمپ میں راضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیئے اگر محکمہ کھیل کی جانب سے ٹینس کوچ کی جاب کی پیشکش کی تو شارجہ کلب کو ہمشیہ کے لیے خیبرباد کہوں گا اور اپنے صوبے کے کھلاڑیوں کی بہترین تربیت دینے کی بھر پور کوشش کرونگا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر سہولیات کیساتھ ان کی بہتر نشونماء کی جائے تو یہ اگے جا کر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں کیونکہ تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے دوران کئی کھلاڑیوں کوپرکھااورجان کرخوشی ہوئی کہ ان میں بہترین کھلاڑی بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کوچ شہریار خان کی زیر نگرانی جونیئر کھلاڑی کافی کچھ سیکھ رہے ہیں، واضح رہے ثناء اللہ صوبے کے لیے نیشنل گیمز میںسونے کاتمغہ جیت چکے ہے جبکہ اٹھ بار خیبر پختونخوا نمبر ون رہا ہے بعدازاں دوبئی چلے گئے تھے وہاں پر تین مختلف ٹورنامنٹ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت چکا ہے اس کے بعد کوچنگ کے نیشنل وانٹرنیشنل کورسز کرنے کے بعد کوچنگ کی جانب اپناسفر شروع کیا اور شارجہ گولف اینڈشوٹنگ کلب میں بچوں کوکوچنگ کررہاہے جہاں فارنرز اورمقامی بچوں کی بڑی تعداد ٹینس کی کوچنگ حاصل کررہی، ثناء اللہ نے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم مروت ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور سیکرٹری جنرل عمر آیاز کا ان کی خدمات حاصل کرنے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔