ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے جام خاندان کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے ہیں اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،سردار غلام فاروق

جام خاندان نے کبھی بھی لسبیلہ کے عام پر کوئی ظلم وستم نہیں کیا ،جام خاندان نے لسبیلہ کی عوام کو ہمیشہ پیار و محبت دی ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ودیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 5 ستمبر 2020 23:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے جام خاندان کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے ہیں اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ، جام خاندان نے کبھی بھی لسبیلہ کے عام پر کوئی ظلم وستم نہیں کیا جام خاندان نے لسبیلہ کی عوام کو ہمیشہ پیار و محبت دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار غلام فاروق شیخ نے سردار رسول بخش برہ کی رہائشگاہ اوتھل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جام خاندان نے کبھی بھی ضلع لسبیلہ کی عوام پر کوئی ظلم نہیں کیا اور نہ ہی کوئی انتقامی کاروائیاں کی اور جام غلام قادر خان ، جام میر محمد یوسف خان نے بھی ہمیشہ لسبیلہ کی عوام کو عزت دی اسی طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان لاسی عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والی بیشتر قومیں آباد ہیں جام کمال خان نے ان کو عزت دی ہے اورجام خاندان نے کبھی بھی تنگ نظری والی سیاست نہیں کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جام کمال خان کو صوبے بھر کے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور لسبیلہ کی عوام بھی جام خاندان سے والحانہ محبت کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلم بھوتانی کو جام خاندان کے خلاف غلط الزامات لگانا زیب نہیں دیتے ، آج لسبیلہ بھر کی عوام اسلم بھوتانی کے جام خاندان کے خلاف غلط الزامات لگانے کی سخت مذمت کرتی ہے اور انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو جام خاندان نے سیاست سکھائی وہی لوگ جام خاندان پر الزام تراشیاں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان ایک اچھے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتے اور ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں جو امن وامان کی فضاء برقرار ہے وہ بھی جام خاندان کی مرحون منت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ جام کمال خان صوبائی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے تو ہم اسلم بھوتانی کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن 2023کا انتظار کریں اور پھر معلوم ہوگا کہ جام کمال خان صوبائی سیٹ جیت سکتا ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ ہار جیت اور عزت زلت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اور لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت دی ہے اور آئندہ بھی عزت دیتی رہے گی ، اس موقع پر سردار رسول بخش برہ، سردار علی اکبر آچرہ، سردار رحمت اللہ خاصخیلی، وڈیرہ غلام نبی گنگو، وڈیرہ مولا بخش گنگو، سید عارب شاہ، محمد عمر مسور، وڈیرہ کریم بخش شاہوک، عبدالواحد صابرہ، وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ، یوتھ ونگ کے صدر غلام مرتضیٰ لاسی، چیئرمین عبدالرشید جاموٹ ، ممتاز علی شیخ اور دیگر موجود تھے،