معروف اسٹیج اداکارہ و ماڈل امبر شہزادی نے ٹک ٹاک میں دل لگا لیا

بدھ 9 ستمبر 2020 11:58

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) معروف اسٹیج اداکارہ و ماڈل امبر شہزادی نے ٹک ٹاک میں دل لگا لیا، چاہنے والوں کی لائن لگ گئی، فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے کراس کر گئی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران اداکارہ امبر شہزادی نے بتایاکہ شوبز سے وابستہ مجھے دس سال ہو گے ہے ہرآنے والا دن میری فنی مصروفیات میں اضافہ کر رہاہے لاہو، اسلام آباد،پنڈی تھیٹر اور فیشن شوزمیں کام کیا ہے اور مزید کر رہی ہوں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہو رہی ہے آؤٹ ڈور اور لاہور میں شائقینوں نے عزت اور شہرت سے نوازاہے بہت جلد بری سکرین پر نظر آؤں گی نئے پراجیکٹس میں شامل ہو رہی ہوں ان دنوں اسٹیج ٹی و ی ڈراموں میں کریز بڑھا ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ نجی چینل کے ٹی و ی ڈرامہ اور پروگرامزاپنے اصل روپ میں آچکے ہے ماڈل اور اداکاری کا بچپن سے ہی شوق تھا میرے رب کی دعا کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :