صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، طاہر محمود اشرفی

بدھ 9 ستمبر 2020 19:25

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کی اشد ضرورت ہے ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،حکومت ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا دشمن اس طاک میں بیٹھا کہ وہ کس طرح اسلامی شعائر اور ہمارے عقائد پر حملہ آور ہو ،میں مجاہدین ختم نبوت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جھوٹے مدعیان نبوت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ قوانین ختم نبوت قانون توہین رسالت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم نبوت کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا۔ ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ 1974ء میں ہمارے پارلیمانی لیڈروں نے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کو چاروں شانے چت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا مجاہدین ختم نبوت اور اراکین پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ دوہری شہریت اور گرین کارڈ کے حامل قادیانی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔