نامور سیاسی رہنما و چیمبر آف کامرس ملتان کے بانی صدرسید قسور گردیزی کو ہم سے بچھڑے 27برس بیت گئے

جمعرات 10 ستمبر 2020 12:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) نامورترقی پسندسیاسی رہنما ،دانشور اورچیمبر آف کامرس ملتان کے بانی صدرسید قسور گردیزی کی 27ویں برسی آج (11ستمبر( کومنائی جارہی ہے۔ قسور گردیزی 6ستمبر 1922 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

آپ کاتعلق زمیندار گھرانے سے تھا لیکن آپ نے ایک سیاستدان اورکاروباری شخصیت کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا۔آپ ایوب خان اور جنرل ضیاء الحق کے دور میں آمریت کے خلاف جدوجہد میں مصروف رہے۔سیاسی حوالے سے وہ قوم پرست جماعتوں کے ساتھ منسلک رہے۔ان کے غوث بخش بزنجو، عبدالولی خان، عبد الحمید بھاشانی، عطاء اللہ مینگل، اجمل خٹک سے دوستانہ تعلقات تھے۔ان کا انتقال11ستمبر1993 کو لاہور میں ہوا ۔انہیں ملتان میں سپردخاک کیاگیا۔