ختم نبوت کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر جمعیت علماء اسلام کی مرکزی و صوبائی قائدین کو مبارکباد

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:14

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام یونین کونسل آمندی کے امیر رضا محمد اور سیکرٹری اطلاعات دوست علی شاہ نے ختم نبوت کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی و صوبائی قائدین کو داد دی اُنہوں نے کہاکہ پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کی کانفرنس کیلئے بنوں سے ایک بڑا قافلہ شریک ہوا اُنہوں نے عزم کیا کہ آئندہ بھی اپنی پارٹی کی بھلائی کیلئے کونسل کی سطح پر ہر ممکن کوشش کریں گے اُنہوں نے کہاکہ 20 ستمبر کو بلاول ہاوس اسلام آباد میں اے پی سی کا اجلاس ہوگا جس کی قیادت رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کریں گے۔