
پاکستان بگ 3 کے تِن مردہ میں جان ڈالنے کی کوششوں کا مخالف
آئی سی سی کے غیرصحتمندانہ ماحول میں ہر کوئی صرف اپنے مفاد کا سوچتا ہے،مناسب گورننس ریویو نہ ہوا تو کچھ ممبر ممالک کا دیوالیہ نکل جائیگا: احسان مانی
ذیشان مہتاب
جمعہ 11 ستمبر 2020
17:42

(جاری ہے)
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی خبررساں ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ 2003ء سے 2006ء تک جب میں آئی سی سی کا صدر تھا تو تمام ممبران پر ایک متحد بورڈ موجود تھا، اس اتحاد کو خود ساختہ بگ 3 نے شدید نقصان پہنچایا، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے مل کر وہ تبدیلیاں دیگر ممبران پر تھونپیں جو ان کے مفاد میں نہیں تھیں، انھیں دھمکیاں دی گئی کہ جب تک وہ اس فارمولے پر راضی نہیں ہوں گے ان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی جائے گی۔
اب آئی سی سی کے غیرصحتمندانہ ماحول میں ہر کوئی صرف اپنے مفادات کی فکر کرتا ہے،انھوں نے کہا کہ بگ 3 فارمولا کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ کیلیے فائدہ مند نہیں تھا، اس سے دنیائے کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا، وہ گلوبل ڈیولپمنٹ فنڈ اور آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک کی رقم خود لے گئے، سب چیزیں ہی غلط ہوئیں، آئی سی سی کے تمام بڑے ٹورنامنٹس کو بھی ان تینوں ممالک نے آپس میں بانٹ لیا۔ ششانک منوہر کے بارے میں احسان مانی نے کہا کہ سابق چیئرمین نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بہت محنت کی مگر ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت اور یہ صرف آئی سی سی کے مناسب گورننس ریویو سے ہی ممکن ہے، اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر کچھ ممبر ممالک کا دیوالیہ بھی نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں منوہر کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، اگر وہ ذمہ داری جاری رکھتے تو یہ کرکٹ کیلیے اچھا تھا مگران کی اپنی کچھ وجوہات تھیں اور ہمیں ان کا احترام کرنا تھا، انھوں نے آئی سی سی کی بہتری کیلیے بہت کام کیا مگر ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ صرف ایک شخص پر قائم نہیں رہ سکتا۔ احسان مانی نے منوہر کا جانشین بننے کے سوال پر کہا کہ میں کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں صرف پی سی بی کی مدد کیلیے واپس آیا ہوں۔ اس کے علاوہ میری اور کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ نئے چیئرمین کیلیے ساروگنگولی اور سابق انگلش بورڈ چیف کولن گریوس کے بارے میں سوال پر احسان مانی نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے، میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، ممبران کو ووٹ دینے اور نئے چیئرمین کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ جب سے ساروگنگولی بھارتی بورڈ کے صدر بنے میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی، کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیلی کانفرنسز ہورہی ہیں، میری ان سے فون پر ہی 1یا2 مرتبہ گفتگو ہوئی ہوگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.