معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے

جمعہ ستمبر 18:10

معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اسٹیو لی کے اہلخانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور 2010 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔وہ ریسلنگ کے اسٹیج پر ’’پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف‘‘کے نام سے جانے جاتے تھے۔ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹیول لی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :