پہلے سلام آغا چلتن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاندار مقابلے کے بعد چلتن ٹائیگرکرکٹ کلب نے جیت لیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:14

پہلے سلام آغا چلتن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاندار مقابلے کے بعد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) پہلے سلام آغا چلتن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاندار مقابلے کے بعد چلتن ٹائیگرکرکٹ کلب نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے سلام آغا چلتن کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر واپڈا گراونڈ میں کھیلا گیاٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل میچ کلاسک کرکٹ کلب اور چلتن ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا جو شاندار مقابلے کے بعد چلتن ٹائیگر کرکٹ کلب نے جیت کرلیا ۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی حاجی سلام آغا نے کھلاڑیوں میںانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اوراپنی جانب سے جیتنے والی ٹیم کیلئے 10ہزار،سیکنڈ آنے والی ٹیم کو 5ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کو 20ہزار روٖپے نقد دیئے۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سلام آغانے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسرآسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے بھر پورا قدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرور ت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اگر بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تووہ نہ صرف کھیلوں کے میدان میں بلوچستان بلکہ ملک کا نام بھی روشن کریںگے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔