ہجیرہ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء سرداریونس ندیم ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

جمعہ 11 ستمبر 2020 20:35

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2020ء) ممتازقانون دان و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سرداریونس ندیم ایڈووکیٹ انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم وصدرآزاد کشمیر سرداریعقوب خان، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردارعامرالطاف خان، سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردارغلام صادق خان،مشیرحکومت ضیاء سردارایڈووکیٹ ،ججز، مختلف محکمہ جات کے آفیسران،سمیت بارایسوسی ایشن کے رہنماوں ،سیاسی و سماجی شخصیات، علماء، صحافیوں، اساتذہ ، انجمن تاجران کے نمائندوں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، تعزیتی ریفرنس کاانعقاد، یونس ندیم کی اعلیٰ سیاسی و سماجی خدمات پرخراج تحسین، مسلم لیگ نون کا تین روزہ سوگ کااعلان، تفصیلات کے مطابق ہجیرہ بارکے ممتاز قانون دان، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما، سرداریونس ندیم ایڈووکیٹ مختصرعلالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر پونچھ کی تمام عدالتوں میں تعطیل کردی گئی، یونس ندیم ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کالج گراؤنڈ ہجیرہ میں نائب مہتمم جامعہ مدنیہ عربیہ ہجیرہ مولانا غلام مصطفی شاکرنے پڑھائی، تعزیتی ریفرنس سے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردارعامرالطاف خان، سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردارغلام صادق خان،مشیرحکومت ضیاء سردارایڈووکیٹ ،ضلعی ایڈمنسٹریٹر سردارحفیظ خان، سابق مشیرحکومت سردارعبدالمنان گوہر، صدربارہجیرہ ملک خلیل احمدقیصرایڈووکیٹ، میاں حلیم ایڈووکیٹ، سردارکمال خان ایڈووکیٹ، سردارآزادخان ایڈووکیٹ،سردارنسیم انجم ایڈووکیٹ، جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، سردارصابرخان ایڈووکیٹ،ضیاد احمدایڈووکیٹ،شہزاد چوہدری ایڈووکیٹ،قاری حنیف خان ، سردارعارف شاہین سمیت متعدد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سرداریونس ندیم ایڈووکیٹ کی اعلیٰ سیاسی و سماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس ندیم ایڈووکیٹ ایک شریف النفس اوراعلیٰ اوصاف کے مالک تھے، حلقہ دو ایک عظیم سیاسی کارکن سے محروم ہوگیا،ان کی اعلیٰ سیاسی وسماجی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی،سرداریونس ندیم ایڈووکیٹ کی وفات سے مسکراہٹوں کاایک اورباب بندہوگیا،