پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلاف پچھلے دو ہفتوں کے دوران کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

مختلف کاروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈگاڑی،ایرانی ڈیزل،چھالیہ، گٹکا،نایاب نسل کے پرندے برآمد کرتے ہوئے متعددافراد کو گرفتارکرلیاہے، ترجمان

ہفتہ 12 ستمبر 2020 14:24

پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلاف پچھلے دو ہفتوں کے دوران کی گئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلافپچھلے دو ہفتوں کے دوران کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،مختلف کاروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈگاڑی،ایرانی ڈیزل،چھالیہ، گٹکا،نایاب نسل کے پرندے برآمد کرتے ہوئے متعددافراد کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوںکی چیکنگ اور وندر(بلوچستان) شہر کے قریب مختلف چھاپوں میںغیرقانو نی طریقے سے چھپایا گیا2لاکھ 27ہزار350 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر کے 3افرادکوگرفتارکرلیاگیاجبکہ دوران چیکنگ مسافر کو چ سے نایاب نسل کی4 پرندے بھیبرآمدکر لئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران3,240 کلو گرام چھالیہ،1,780پیکٹ گٹکا،1,223 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ اور متفرق اشیاء برآمد کر کے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

لٹھ بستی (کراچی) غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی نان کسٹم پیڈ ٹیوٹا کار کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میںلے کرایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔پسنی (بلوچستان) شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایاگیا3 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیاگیا۔پیرآباد پوسٹ(کراچی)مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑے گئے نایاب نسل کے پرندوں کومحکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں آزاد کر دیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل ، متفرق اشیاء ،مزدا ٹرک ،کار، اور6افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 41ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔