ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز منگل کو لاہور میں ہونگے

ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:47

ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز منگل کو لاہور میں ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) ایم جی زلمی کیمپ کیلئے کرکٹ ٹرائلز منگل کو لاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

زلمی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں ، اگلے مرحلے میں ٹرائلز منگل کو لاہور میں ٹرائلز ہوں گے،ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔