
سانحہ گجرہ پورہ کے ملزم کے حوالے سے اہل علاقہ کے خوفناک انکشافات
جرائم سے روکنے پر عابد علی نے اپنے ماموں کو قتل کر ڈالا، بچوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا، ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس سیاسی لوگوں کے دباو پر ختم کیا گیا
محمد علی
اتوار 13 ستمبر 2020
00:33

(جاری ہے)
یہ لوگوں گاوں والوں کی عزتیں لوٹتے، ڈکیتیاں اور قتل غارت کرتے رہے۔
ملزم عابد علی نے بچوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عابد علی کو جب اس کے ماموں نے جرائم سے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی قتل کر ڈالا۔ بعد ازاں میں ملزم نے ساتھیوں سمیت ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو سیاسی لوگوں کی پشت پناہی حاصل تھی، عابد علی کو خاتون اور اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کے کیس سے ان سیاسی لوگوں نے ہی بچایا۔ اہل علاقہ کا مزید بتانا ہے کہ برسوں قبل کافی مشکل سے عابد علی اور اس کے ساتھیوں کو گاوں سے نکالنے میں کامیاب رہے تھے۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے دونوں مرکزی ملزمان گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد رہا کر دیے گئے تھے۔ سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد علی گزشتہ ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے رہا بھی کر دیا گیا۔ جبکہ اس کے ساتھی سانحہ گجر پورہ کے دوسرے ملزم وقار الحسن کو بھی 14 روز قبل ہی رہا کیا گیا۔ وقار الحسن پر بھی ڈکیتیوں اور جنسی زیادتی کے مقدمات درج ہیں، پھر بھی اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ملزم عابد علی اپنے بھیانک جرائم کی وجہ سے پہلی مرتبہ 2013 میں پولیس کی نظر میں آیا۔ 2013 میں عابد علی نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر ایک مزدور شخص کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کے سامنے اس کی اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی کو گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں متاثرہ مزدور نے جب پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے ملزم کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوک دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.