پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کی جانب سے قومی تھروبال چمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

قومی تھروبال چمپئن شپ شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو تربیت کرنے کا دو ماہ کا وقت دیا جائیگا ، رپورٹ

اتوار 13 ستمبر 2020 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن نے قومی تھروبال چمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، گذشتہ روز پاکستان تھروبال بالفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ پاکستان تھروبال فیڈریشن نے قومی تھروبال چمپئن شپ روواں سال اپریل میں منعقد کروانی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چمپئن شپ منعقد نہ ہوسکی جس سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اس لئے قومی تھروبال چمپئن شپ شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو تربیت کرنے کا دو ماہ کا وقت دیا جائیگا اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز سے بھی رائے کی جائے گی، پھر چمپئن شپ منعقد کروانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔