پی سی بی شعیب اختر کو کوئی عہدہ آفرنہیں کرے گا

سابق پیسر سے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے بات چیت نہیں کی جارہی : کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار ستمبر 15:35

پی سی بی شعیب اختر کو کوئی عہدہ آفرنہیں کرے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اہم ذمہ داری دینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک حالیہ یو ٹیوب گفتگو میں 45 سالہ راولپنڈی ایکسپریس نے بڑے وثوق سے دعویٰ کیا تھا کہ مصباح الحق کی جگہ بطور چیف سلیکٹر تقرری کیلئے ان کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے لیکن اسی حوالے سے پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں واضح کردیا ہے کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کیونکہ شعیب اختر کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی ہے ۔