وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مشتاق منہاس کا ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا دورہ

منگل 15 ستمبر 2020 18:30

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب مشتاق منہاس نے آج ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کا دورہ کیا. ویمن یونیورسٹی باغ پہنچنے پر وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالحمید نے ان کا استقبال کیا. جناب مشتاق منہاس نے میریٹوریس پروفیسر جناب ڈاکٹر عبدالحمید کو وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ تعیناتی پر مبارک باد پیش کی.

(جاری ہے)

اور ویمن یونیورسٹی باغ کے لیے ان کی تعیناتی کو سراہا اور کہا کہ وقت اور حالات کے مطابق ان کا تقرر ویمن یونیورسٹی باغ کے لئیے انتہائی اہم اور دوراندیش فیصلہ ہی. ویمن یونیورسٹی کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر حکومت جناب مشتاق منہاس نے جناب وائس چانسلر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ویمن یونیورسٹی باغ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا. جناب وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ویمن یونیورسٹی کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں دن رات کوشاں ہیں، ویمن یونیورسٹی باغ میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ھے اور ادارے کے مفاد میں جامع حکمت عملی تیار کر لی ھے۔