ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے خصوصی ضمنی امتحانات 22 ستمبر سے شروع ہوں گے

بدھ 16 ستمبر 2020 14:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے خصوصی ضمنی امتحانات 22 ستمبر سے شروع ہوں گے، تمام امیدواروں کو ایبٹ آباد بورڈ کی طرف سے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق جس طالب علم کو رول نمبر سلپ وصول نہ ہوئی ہو تو وہ بورڈ سے فوراً رابطہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس بار پریکٹیکل کے امتحانات بھی تھیوری کے پرچوں کے دوران ہوں گے۔ بورڈ آفس انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی طرف سے اس سلسلہ میں باقاعدہ مرحلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :