
ٹک ٹاک پر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلاںے والی جوڑی مشکل میں پھنس گئی
ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندراج اور سخت سزا دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی
محمد علی
بدھ 16 ستمبر 2020
20:43

(جاری ہے)
مقدمہ درج کرنے کی درخواست رحیم یار خان میں جمع کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا شوہر ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
بعد ازاں ٹی وی چینلز نے خبر چلائی کہ عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔ ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون نے محض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے شوہر مشہور ٹک ٹاکر عادم راجپوت کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔ اس حوالے سے بعد میں عادل راجپوت کی اہلیہ نے ویڈیو جاری کر کے وضاحت کی اور کہا کہ اس کے دیور نے کال کر کہا کہ بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ عادل راجپوت کا شمار ٹک ٹک کے مشہور سٹار میں ہوتا ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔ دونوں میاں بیوی ٹک ٹاکرز چند ہی مہینوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ عادل راجپوت کے ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالورز ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کے بھی ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔ دونو ں کی حقیقی جوڑی کو ٹک ٹاک پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ تاہم اتنی شہرت کے باوجود منگل کے روز عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر دینے کے بعد جوڑی شدید تنقید کی زد میں رہی۔ وضاحت دینے کے باوجود لوگ ٹک ٹاک جوڑی کی بات کا اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں اور اگر ٹک ٹاک جوڑی نے جان بوجھ کر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی ہے تو پھر ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
مہمند میں پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، 45 سے 50 خوارج ہلاک
-
پاکستان اور افغانستان کی طرف سے مکمل و دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، چین
-
ْافغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے، رانا ثناء اللہ کا انتباہ
-
ڈیورنڈ لائن: پاک افغان تعلقات میں تناؤ سے عبارت مشترکہ سرحد
-
وزیراعظم کے بلاسود قرضہ پروگرام کے تحت پانچ برس میں 23.4 لاکھ بلاسود قرضے جاری، 57 فیصد خواتین کو فراہم کئے گئے
-
اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کردی
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری قرار
-
سب کو مل کر ملک میں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہونا ہوگا، چیف جسٹس
-
انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرقانون پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.