وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:45

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے سربراہ میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے میاں عامر محمود اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :